06 دسمبر ، 2013
کوئٹہ… بلدیاتی انتخابات کیلئے بلوچستان میں چار ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں۔پولنگ کا سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کو پہنچایا جا چکا ہے۔ بلوچستان کو ملک میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔