07 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے لائنزایریا سے پولیس نے 3بھتاخورگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق لائنزایریا میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3بھتاخوروں کو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ملزمان نے بھتا نہ دینے پر تاجر کی دکان پر فائرنگ کی تھی۔