07 دسمبر ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں قیدیوں کو لے جانے والی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد میں کینال روڈ پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے۔