پاکستان
08 دسمبر ، 2013

عمران خان قوم کو صاف بتائیں کہ کیا چاہتے ہیں؟ ایم کیوایم اراکین اسمبلی

عمران خان قوم کو صاف بتائیں کہ کیا چاہتے ہیں؟ ایم کیوایم اراکین اسمبلی

کراچی…ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم کو دھوکا دینے اور منافقت کی سیاست ترک کرکے قوم کو صاف صاف بتائیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مشترکہ نیوکلیئر پروجیکٹ کے قیام کی تجویز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایم کیوایم اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ محب وطن پاکستانی عوام عمران خان سمیت کسی بھی سیاست دان کو پاکستانی ایٹمی پروگرام کی کسی بھی طرح کی سودے بازی کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان پاکستانی قوم کو دھوکا دینے اور منافقت کی سیاست ترک کرکے قوم کو صاف صاف بتائیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟

مزید خبریں :