پاکستان
27 مارچ ، 2012

کراچی :خراب صورتحال کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں

کراچی :خراب صورتحال کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں

کراچی…کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل رہی، تجارتی سرگرمیاں ایک دن بند رہنے سے ملکی پیداوار میں 10 ارب روپے کی کمی واقع ہوتی ہے۔ شہر میں جاری کشیدگی کے باعث کاروباری مراکز تاحال کھل نہیں سکے۔ دوسری جانب صنعت کاروں نے بھی اچانگ بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صنعتیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خراب حالات کے باعث کچھ کھلے ہوئے صنعتی یونٹس میں حاضری 25 فیصد رہی۔امن و امان خراب صورتحال کے باعث شہر میں پیٹرول پمپس بھی آج بند کر دیئے گئے جبکہ بسوں کے جلنے کے باعث ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔اس کے علاوہ شہر میں بد امنی کے باعث عام آدمی بھی اور خاص طور پر یومیہ اجرت والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔معاشی ماہرین کے مطابق کراچی شہر میں ایک دن کی بندش سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کاخسارہ ہوتا ہے ۔

مزید خبریں :