کاروبار
27 مارچ ، 2012

پانی کی قلت:چاول اور کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

پانی کی قلت:چاول اور کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

لاہور… خریف کے سیزن میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیمز کی تعمیر میں تاخیر کے باعث پانی سر سے اونچا ہوتا جارہا ہے۔خریف کی فصلوں کو پانی کی فراہمی میں تاخیر کے باعث چاول کی پیداوار میں 15 لاکھ ٹن جبکہ کپاس کی پیداوار میں 20 لاکھ بیلز کمی کا خدشہ ہے۔پاکستان ایگری فورم کے صدر ابراہیم مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک میں 60 لاکھ ایکڑ رقبے پر چاول جبکہ 85 لاکھ ایکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جاتی ہے۔ خریف کی فصلوں کے لیئے پانی میں کی فراہمی میں تاخیر کے باعث اس سال زیر کاشت رقبے کا ہدف پورا ہو تا ناممکن لگ رہاہے۔سندھ آباد گار بورڈ کے چیئرمین مجید نظامانی نے بتایا کہ خریف کے سیزن میں پانی کی قلت کے ذمہ دار ارسا اور واپڈاہیں۔ زراعت کے بجائے ارسا اور واپڈا نے بجلی کی پیداوار پر پانی کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار 40 من ہے۔

مزید خبریں :