27 مارچ ، 2012
نوشہرہ…خیبر ایجنسی کے شورش زدہ علاقوں سے نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ آنے والے متاثرین کی رجسٹریشن آج دوسرے دن بھی بند رہی۔نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں آج خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی ن کی رجسٹریشن نہیں کی گئی ۔ جس کے باعث سینکڑوں خاندان کھلیآسمان تلے رجسٹریشن کے انتظار میں بیٹھے رہے۔گذشتہ روز رجسٹریشن عملے اور متاثرین کے مابین ہونے والی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعے کے بعد رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیاتھا۔