پاکستان
27 مارچ ، 2012

گورنر پنجاب سے لاہور پریس کلب کے وفد کی ملاقات

لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی جانب سے لاہورجرنلسٹس ہاوٴسنگ سوسائٹی کے ترقیاتی اخراجات وفاقی حکومت کی جانب سے مہیا کرنے اور مکانات کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے اعلانات پرجلدعملدرآمد کرایا جائے گا ۔انہوں نے یہ بات گورنر ہاوٴس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں عہدیداروں سے ملاقات میں کہی، لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، وہ صدرزرداری کے ان اعلانات پر عملدرآمد کیلئے وہ جلد وزیراعظم سے ملیں گے، ان فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے پریس کلب کی تزئین و آرائش کا تخمینہ لگوا کر جلد کام شروع کرانے کا وعدہ کیا۔

مزید خبریں :