27 مارچ ، 2012
گال…سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میچ کے دوسرے دن 18 وکٹیں گریں۔گال میں جاری میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز 8 وکٹ پر 289 رنز سے شروع کی، مہیلا جے وردھنے کے 180 رنز کی بدولت میزبان ٹیم 318 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، جیمز اینڈرسن نے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں رنگانا ہیراتھ کی تباہ کن بالنگ کے سامنے مہمان ٹیم بے بس نظر آئی، پوری ٹیم صرف 193 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، این بیل 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ہیراتھ نے 74 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، 125 رنز کی برتری پر سری لنکا نے دوسری اننگز تو شروع کی لیکن دوسرے دن کے اختتام تک انکے 5 کھلاڑی صرف 84 رنز بناکر پویلین واپس چلے گئے تھے، سری لنکا کو مجموعی طور پر 209 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔