پاکستان
27 مارچ ، 2012

نصاب سے قائد اعظم کا مضمون نکالنے کی باتیں من گھڑت ہیں، سردار بابک

نصاب سے قائد اعظم کا مضمون نکالنے کی باتیں من گھڑت ہیں، سردار بابک

پشاور…خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق مضمون کو نصاب سے نکالنے کی باتیں من گھڑت ہیں۔ پاک اسٹڈیز اور پولیٹیکل سائنس کی کتاب میں قائد اعظم کا مضمون شامل ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سردار بابک کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کی درسی کتب میں ردوبدل کیا گیا ہے۔اب نویں سے بارہویں جماعت تک اسلامیات کا مضمون پڑھایا جائے گا۔جبکہ نصاب میں موجود احادیث کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دین کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ علمائے کرام اور ماہرین تعلیم کی رہنمائی اور مشاورت سے نیا نصاب مرتب کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :