27 مارچ ، 2012
لاہور…لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ شرافت علی سیال کا کہنا ہے کہ صارفین ابہام دورکرلیں ،اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ادا کرنا ہونگے ، انہیں منہا کرنے کا کوئی نوٹیفیکشن نہیں ملا تاہم اگلے ماہ یہ چارجز شامل نہ کرنے پر غور ہو رہا ہے ،لاہورمیں جیو سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو چیف نے بتایا کہ وزیر پانی وبجلی نے ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معطل کرنے کا کہاتھا ، رواں ماہ کے بلوں میں اگست کے چارجز شامل ہیں جو ادا کرنے ہوں گے۔شرافت سیال نے کہا کہ فی الحال لیسکو کو کوئی ہدایت نہیں ملی ،صارفین کو ابہام ہے تو وہ دورہوجانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ لیسکو دفاتر میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا شرافت سیال نے کہا کہ لاہور میں لوڈشیڈنگ 3گھنٹے کم ہو گئی ہے۔