دلچسپ و عجیب
14 دسمبر ، 2013

انڈوں پر پیتل کی تار سے ٹانکے لگا کر فن پاروں کی تخلیق

انڈوں پر پیتل کی تار سے ٹانکے لگا کر فن پاروں کی تخلیق

کراچی … کھانوں میں انڈوں کا استعمال کون نہیں کرتا ہوگا لیکن کراچی میں ایک ایساآرٹسٹ بھی ہے، جس کے لئے انڈے کھانے کے لئے نہیں بلکہ اچھوتے آرٹ کے لئے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ معین الدین شیخ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور ہیومن فزیالوجی میں ماسٹرز ہیں لیکن ان کا شوق بہت ہی انوکھا ہے، 40 برس سے یہ انڈوں پر پیتل کی تار سے ٹانکے لگا کر فن پارے بنا رہے ہیں، ان کے پاس ایگ آرٹ کا وہ پہلا فن پارہ اب بھی موجود ہے جو انہوں نے راج ہنس کے انڈے پر تخلیق کیا۔ اس مشکل اور منفرد فن کے بارے میں معین الدین کا دعویٰ ٰ ہے کہ وہ اس ہنر کے بانی ہیں۔ ایگ آرٹ میں لاگت نہ ہونے کے برابر ہے لیکن یہ انتہائی محنت طلب کام ہے۔معین الدین کے فن پاروں میں اسلام سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے کی جھلک نمایاں ہے۔معین الدین گمنامی کی زندگی گزارنے کے ساتھ 40 سال سے فن کی راہ کے مسافر ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس منفرد کاری گری کی اگر سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے تو دنیا بھر میں اس نفیس آرٹ کو پاکستان سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :