16 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے صدر ،سابق وزیراعظم سینٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے3 نومبر 2007کو ایمرجنسی اور دیگر ا قدامات کے حوالے سے سب سے مشاورت کی تھی،انہوں نے انکشاف کیاکہجو یہ کہتے ہیں کہ سابق صدر نے مشاورت نہیں کی وہ جھوٹ بولتے ہیں،سینٹر چودھری شجاعت حسین نے جیو نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کوچاہیے تھاکہ جنرل (ر)پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے کافیصلہ کابینہ میں کرتی،کسی پر غداری کا الزام لگانا کوئی معمولی بات نہیں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب پرکہا کہ پرویز مشرف سے ملاقات نہیں ہوئی، اگر ہوبھی جائے تو کیا حرج ہے،ایک اور سوال پر بزرگ اور جہاندیدہ سیاستداں نے کہا کہ پرویز مشرف کو3 نومبر کے بارے میں کیا مشورہ دیا تھا یہ وقت آنے پر بتاونگا۔