16 دسمبر ، 2013
لاہور…ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، یونیورسٹی انتظامیہ نے ہوسٹل نمبرایک پر چھاپامار کر ماسٹرباکس اوراسٹڈی روم میں قائم جمعیت کے دفاترخالی کروالییہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دفاتر سے جمعیت کے جھنڈے،لٹریچر اوردیگرسامان برآمد کیا گیا ہے،ترجمان نے کہا کہ خالی کرائے گئے کمرے15 طلبہ کو الاٹ کردیے گئے ہیں ۔یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی سرپرستی میں غیرقانونی رہائش پذیر 3افراد کو بھی نکال دیا گیا ہے۔اور اب یہ کمرے بھی یونیورسٹی کے طلبہ کو الاٹ کیا جائے گا۔