17 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، دفاع، داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے وفاقی وزراء شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیرسلامتی سرتاج عزیز، وزارت داخلہ، خارجہ کے حکام کی بھی شریک ہیں۔ڈی جی ملٹری آپریشنز اجلاس میں قومی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ بھی دیں گے۔اجلاس میں ملکی وسرحدی سلامتی کی صورت حال سمیت وزارت داخلہ کی تیار کردہ نئی قومی سیکیورٹی پالیسی کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ اجلاس میں ملک کے اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کی صورت حال اور طالبان کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کی حکمت عملی کے بارے میں امور بھی زیرغور آئیں گے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ون آن ون ملاقات کی ،جس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔