پاکستان
17 دسمبر ، 2013

سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے متحدہ نے ریکوزیشن جمع کروادی

سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے متحدہ نے ریکوزیشن جمع کروادی

کراچی…سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے متحدہ نے ریکوزیشن جمع کرادی جس کی فنکشنل اور ن لیگ نے بھی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن کا موٴقف ہے کہ آرڈیننس قبول نہیں ۔کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے قومی اسمبلی سے بھی واک آوٴٹ کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسمبلی کا فورا ًاجلاس بلائے۔فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس ہمیں قبول نہیں، اسمبلی میں بحث کرانی چاہیے تھی۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید سردار احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آرڈیننس کو ختم کرے۔ایم کیوایم، فنکشنل لیگ،ن لیگ کی جانب سے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے درخواست جمع کرانے کے بعد تینوں جماعتوں کے رہنماء مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔درخواست پرایم کیوایم، فنکشنل لیگ اورن لیگ کے اراکین نے دستخط کیے۔اس موقع پر سید سردار احمدکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے مینڈیٹ کو بھی سنے۔ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی جیت کے لیے آرڈیننس لائی ہے،سندھ کا مطلب صرف پیپلز پارٹی نہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت مخالفین کو کچلنے کا آرڈیننس لارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے مخالفین کو بھی سنے، پیپلز پارٹی کی حکومت صرف آرڈیننس اور نوٹی فکیشن لارہی ہے۔عرفان اللہ مروت نے مزید کہا کہ ایسے انتخابات کرانے ہیں تو حکومت امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ایسے ہی جاری کردے۔ سید سردار نے کہا کہ آرڈیننس 16دسمبرکو لایا گیا، لاگو 16ستمبر سے کیا گیا۔

مزید خبریں :