پاکستان
17 دسمبر ، 2013

مولانا شمس اورعلامہ ناصر کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

مولانا شمس اورعلامہ ناصر کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

لاہور…مولانا شمس الرحمان معاویہ اورعلامہ ناصرعباس کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہ نماوٴں کو ایک ہی طریقے سے قتل کیا گیا، شبہ ہے کہ دونوں رہنماوٴں کو ایک ہی گروپ نے قتل کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماوٴں پر ماہرنشانہ بازنے پیچھے سے فائرکیے، حملے میں دونوں رہ نماوٴں کے ڈرائیورمحفوظ رہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوٴں کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی، جوموت کا باعث بنی۔

مزید خبریں :