17 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے ضلع غربی میں واقع اورنگی ٹاوٴن کے علا قے قصبہ کالونی میں دھماکاسناگیا،تاہم ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسد کا کہنا ہے کہ دھماکا نجی اسپتال کے قریب واقع ایک گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے ۔جبکہ دیگر ذرائعنے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، ان ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک اس حوالے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔