17 دسمبر ، 2013
ڈھاکا…بنگلہ دیش کی حکومت نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلادیشی وزارت خارجہ میں طلب کرکے پاکستان کی قومی اسمبلی کی گزشتہ روز کی قرارداد پر احتجاج کیاہے۔دریں اثناء ترجمان بنگلادیشی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنگی جرائم کاٹربیونل بنگلادیش کاداخلی معاملہ ہے۔بنگلادیشی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی میں قراردادافسوسناک ہے۔