17 دسمبر ، 2013
کراچی…ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی میں سابق یوسی ناظم کے گھر پردستی بم حملہ کیا گیا ہے۔دستی بم حملے میں مکان کو نقصان پہنچا ہے،تاہم ذرائع کا کہناہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع نے بتایا کہ سابق یوسی ناظم کو بھتے کی پرچی ملی تھی۔اس سے قبل ایس پی اورنگی نے دستی بم حملے کو گیس پائپ لائن کا دھماکابتایاتھا۔