18 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…زیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے راولپنڈی میں گریسی لائن امام بارگاہ کے باہر کیے جانے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس قسم کے حملے ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔انھوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کی جائے جبکہ انھوں نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعاء کی۔