18 دسمبر ، 2013
کراچی…مسلح ملزمان ڈرائیور سے سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات بھی اسٹریٹ کرمنل سے محفوظ نہ رہ سکے۔ نامعلوم افراد گلشن اقبال میں ان کے ڈرائیور سے سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی تھانہ عزیز بھٹی ناصر لودھی کے مطابق واقعہ گلشن اقبال الہٰ دین پارک کے قریب پیش آیا جہاں پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے گھر والے خریداری کے لئے آئے تھے۔ اہل خانہ خریداری میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دوملزمان گاڑی میں بیٹھے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کہ کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔