18 دسمبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلی کے اجلاس کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔