پاکستان
19 دسمبر ، 2013

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ،23 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ،23 شدت پسند ہلاک

میران شاہ، شمالی وزیرستان…شمالی وزیرستان میں فورسزکے ساتھ جھڑپ میں 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔عسکری ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ سے واپس آنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جوشمالی وزیرستان خودکش حملے میں زخمی اہلکاروں کو ریسکیو کرنے گیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں23 شدت پسند مارے گئے جبکہ تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :