پاکستان
28 مارچ ، 2012

کراچی واقعات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، منظور وسان

کراچی واقعات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، منظور وسان

کراچی… وزیرداخلہ سندھ نے گزشتہ روز کے واقعات پرتحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیٹی قائم کردی ہے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کل ہونے والے واقعات پر سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو طلب کیا۔ملاقات میں 9افراد کے قتل اور42 گاڑیاں جلائے جانے کی تحقیقات کے لئے سیشن جج ساوٴتھ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ منظور وسان نے تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوع پر انسپیکشن کے احکامات بھی دیئے جبکہ منظور وسان نے کہا کہ زخمی ہونے والی خاتون کے بیانات لیڈیز پولیس کے ذریعے قلم بند کرائے جائیں ، منظور وسان نے ایم کیو ایم سے اپیل کی کہ کراچی سب کا ہے اے این پی کے ساتھ ملکر شہر میں امن کے لئے کام کیا جائے ۔

مزید خبریں :