پاکستان
28 مارچ ، 2012

موسم گرما میں شدید لوڈشیڈنگ کا امکان ہے، وزارت پانی و بجلی

موسم گرما میں شدید لوڈشیڈنگ کا امکان ہے، وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال موسم گرما میں شدید لوڈشیڈنگ ہونے کا امکان ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے اس سال موسم گرما میں شدید لوڈ شیڈنگ ہوسکتی ہے۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق جون میں بجلی کی طلب 18 ہزار 500 میگاواٹ سے بھی بڑھ سکتی ہے جبکہ پورے وسائل استعمال کرنے کے باوجود صرف ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔ پانی سے زیادہ سے زیادہ 6 ہزار جبکہ تھرمل سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ حاصل ہوسکے گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کل سمر لوڈ مینجمنٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید خبریں :