پاکستان
28 مارچ ، 2012

تھانوں کو دہشت نہیں محبت کا گھر ہونا چاہئے، آئی جی پنجاب حبیب الرحمان

تھانوں کو دہشت نہیں محبت کا گھر ہونا چاہئے، آئی جی پنجاب حبیب الرحمان

رحیم یار خان … آئی جی پنجاب پولیس حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ تھانوں کو دہشت نہیں بلکہ محبت کا گھر ہونا چاہئے، اس لئے پولیس کی کالی وردی کا رنگ تبدیل کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی پولیس پنجاب حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے پولیس کی نفری کم ہے جو دگنی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شیخو پورہ اور سرگودھا سے غیر قانونی اسلحے اور عقوبت خانوں کے خاتمے کیلئے مہم شروع کردی ہے، پولیس افسران سیاسی دباوٴ میں نہ آئیں میرٹ پر کام کریں۔ آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا تھا کہ تھانہ بنگلہ ایچھا کو ضلع رحیم یارخان میں شامل کرنے کی تجویز آئی تو عمل ہوسکتا ہے، پولیس کے شہدا کی امدادی رقوم ملنے میں تاخیر کانوٹس لے لیا ہے یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

مزید خبریں :