پاکستان
28 مارچ ، 2012

دنیا کو بلوچستان کے عوام سے نہیں قدرتی وسائل سے دلچسپی ہے، سردار یعقوب

دنیا کو بلوچستان کے عوام سے نہیں قدرتی وسائل سے دلچسپی ہے، سردار یعقوب

کوئٹہ … آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو بلوچستان کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ انکی نظریں یہاں کے قدرتی وسائل پر لگی ہوئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ کی مشیر فوزیہ مری کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ سردار محمد یعقوب نے کہا کہ امریکا کو 2 لاکھ کشمیریوں کی شہادت نظر نہیں آتی اور وہ بلوچستان کے معاملات میں مداخلت کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے یہاں کے عوام محب وطن ہیں جبکہ صوبے کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے پیش کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادتیں ہندوستان سے آزادی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کیلئے کشمیری تعلیمی اداروں میں داخلے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :