28 مارچ ، 2012
ممبئی … بھارت کے فلمی گھرانے دیول خاندان نے اپنی اداکارہ بیٹی ایشا دیول کو پیا گھر رخصت کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، لیکن ابھی کچھ مسائل باقی ہیں۔ ایشا دیول کی والدہ اور بالی ووڈ کی آل ٹائم فیورٹ اداکارہ ہیما مالینی نے خاندان میں خوشیوں کو پروان چڑھانے کیلئے جون میں اپنی بڑی بیٹی کو پیا گھر رخصت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شادی کی تاریخ 29 اپریل بتائی گئی ہیں لیکن پھر بھی ہیما مالینی توہم پرستی کے سبب اس تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے سے گھبرا رہی ہیں، اور وہ کہہ رہی ہیں ابھی شادی کا مہورت نکلنا باقی ہے۔ تاہم شادی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی رسومات اور تقریبات تامل اور سندھی رسم و رواج کے مطابق ہوں گی، تامل ہیں دلہن کی والدہ اور سندھی ہیں دولہا بھارت تاختانی۔ شادی کی تقریب کیلئے ایک بڑے ہوٹل کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ وہاں بالی ووڈ کے سارے ہی ستارے جگمگا سکیں۔ لیکن اس سب کیلئے ابھی ہے انتظار شادی کی تاریخ کے مہورت کا اب دیکھیں یہ مہورت جون کی کس تاریخ کا نکلتا ہے۔