پاکستان
28 مارچ ، 2012

جنرل جیمز میٹس اورجنرل جان ایلن کی جنرل اشفاق کیانی سے ملاقات

جنرل جیمز میٹس اورجنرل جان ایلن کی جنرل اشفاق کیانی سے ملاقات

راولپنڈی … امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل جیمز این میٹس اور افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جان ایلن نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مشترکا سیکیورٹی معاملات اورپاک افغان بارڈر کوآرڈی نیشن کے حوالے سے بات کی گئی۔ سلالہ حملے میں 24 پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاک امریکا عسکری قیادت کی یہ پہلی اہم ملاقات ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نیٹو سپلائی کی بحالی اور پاکستانی پارلیمنٹ کی امریکی تعلقات کے حوالے سے سفارشات پر بھی بات کی گئی۔ اس سے پہلے جنرل جیمزمیٹس اور جنرل جان ایلن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعلقات سے متعلق امور پر بات کی گئی ۔

مزید خبریں :