28 مارچ ، 2012
لاہور…صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت لوٹ مار چھوڑ کر آئی پی پیز کے واجبات ادا کر دے تو لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے۔ لاہور سے جاری بیان میں چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھاکہ ایم ڈی پیپکو کا بیان حقائق کے بر عکس ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں پنجاب سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے صوبائی وزیر چوہدری عبدلغفور کاکہنا تھاکہ پنجاب کی طرح کسی اور صوبے میں 20 ،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی جبکہ توانائی کے بدترین بحران نے پنجاب کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔