28 مارچ ، 2012
لاہور…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عائشہ احد کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے جھوٹ بولنے پر عائشہ احد کی فلپائنی ملازمہ کو 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔عائشہ احد کے خلاف ان کی فلپائنی ملازمہ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ کیس کی سماعت کے بعد عائشہ احد کے وکیل عامر سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ یہ کیس انسداد دہشت گردی کا نہیں اسے عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عائشہ کی غیر ملکی ملازمہ نے الزام لگایا تھا کہ عائشہ احد عدالت میں اپنی بیٹی لانے کی بجائے کسی غیر لڑکی کو لاتی ہیں۔ مدعی کا موقف غلط ہونے پر عدالت نے انہیں جرمانہ کر دیا۔