28 مارچ ، 2012
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں تجرباتی طور پر الیکٹرانگ ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے والی کمپنیز کی جانب سے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے ہدایت کی کہ ووٹنگ مشین 26 اپریل کو پی پی 194 یا پی ایس 53 کے ضمنی انتخاب میں تجرباتی طور پر استعمال کی جائے۔