28 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی وزارت عظمٰی کے دوران بگٹیوں سے ان کا علاقہ خالی کرانے کاحکم دیا تھا، وہ اس بارے میں تحریری حکم جلد سامنے لائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے ایک رکن اسمبلی نے انہیں بتایا ہے کہ شہباز شریف خود ن لیگ کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ وہ آج کراچی جاکر پرتشدد واقعات کی تحقیقات کریں گے، کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں کوئی بچہ قتل ہوا ہے تو وہ خود تحقیقات کریں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی کی اسلام آباد میں تقریر پر پابندی ہے، وہ ان سے کہیں گے کہ الزامات کا دفاع عدالت میں کریں۔