پاکستان
28 مارچ ، 2012

شہباز شریف ملک توڑنے کی باتیں کررہے ہیں، سردار لطیف کھوسہ

شہباز شریف ملک توڑنے کی باتیں کررہے ہیں، سردار لطیف کھوسہ

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک توڑنے کی باتیں کررہے ہیں، ان کی صحت کیلئے اچھا نہیں کہ وہ جوش میں آکر ایسی باتیں کریں اس سے کوئی شریان بھی پھٹ سکتی ہے۔ لاہور میں بزنس ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف بھاشانی کی طرح توڑ پھوڑ، جلاوٴ گھیراوٴ اور بنگلہ دیش والی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پیپلزپارٹی کی رکن وحیدہ شاہ کی طرح ن لیگی ایم پی اے کے خلاف بھی نوٹس لے جس نے لیسکو آفس پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسکینڈل کا فیصلہ جلد آنا چاہئے تاکہ سیاست کے سودا گروں سے قوم کی جان چھوٹ سکے۔ گورنر نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف زیر التواء مقدمے کی سماعت کرلیں تو شہباز شریف وزیراعلیٰ رہیں گے نہ ایم پی اے۔

مزید خبریں :