پاکستان
28 مارچ ، 2012

جان کو خطرہ ہے، بیان وڈیو لنک کے ذریعے لیا جائے، حقانی کا کمیشن کو خط

جان کو خطرہ ہے، بیان وڈیو لنک کے ذریعے لیا جائے، حقانی کا کمیشن کو خط

اسلام آباد … حسین حقانی نے چیف جسٹس کو خط کے ذریعے اپنی جان کے خطرے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق حسین حقانی نے چیف جسٹس کو بتایا کہ انہیں شدت پسندوں اور بعض ریاستی اہل کاروں سے خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں حسین حقانی نے پاکستان آنے کے بجائے وڈیو لنک کے ذریعے بیان رکارڈ کرنیکی درخواست کی اور موٴقف اختیار کیا کہ انہیں وڈیولنک کی سہولت نہ دینا غیر ملکی کو پاکستانی پر ترجیح دینے کے مترادف ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حسین حقانی نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ میمو کمیشن کا مقصد حقیقت جاننا ہے اورحقائق جاننے میں ان کی گواہی وڈیو لنک سے بھی اتنی ہی موٴثر ہوگی جتنی پاکستان آکر دینے سے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پر کوئی مقدمہ نہیں کہ ان کے ساتھ ملزمان کی طرح برتاوٴ کیا جائے۔ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ وہ چیف جسٹس کو لکھا گیا خط عام نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :