پاکستان
28 مارچ ، 2012

نوشہرہ میں میگا سٹی پراجیکٹ کیلئے زمین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے میگا سٹی پراجیکٹ کیلئے ڈی سی او نوشہرہ کو زمین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ میگا سٹی کے نام سے رہائشی اسکیم نوشہرہ میں جلوزئی اور موٹروے کے مقام پر شروع کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے کمشنر پشاور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سروے ٹیم کے ساتھ تعاون کیاجائے۔ ڈی سی او نوشہرہ رہائشی منصوبے کیلئے زمین کی فراہمی یقینی بنائیں اور مقامی افراد کی طرف سے پیدا کردہ مسائل کو حل کیا جائے۔

مزید خبریں :