پاکستان
28 مارچ ، 2012

پشاور : چمکنی کے علاقے میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

پشاور … پشاور کے نواحی علاقے میرا کچوڑی میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں میرا کچوڑی کے علاقے میں پیش آیا۔ ارباب شاہ نامی شخص اپنے دو بھائیوں اور رشتہ دار کے ہمراہ گھر سے نکلا ہی تھا کہ تاک میں بیٹھے چار افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے سیال بادشاہ اوراس کا بھائی غیرت شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ارباب شاہ اور فخر خان زخمی ہوئے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ سعیدخان اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :