پاکستان
28 مارچ ، 2012

پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس 3اپریل کو طلب

اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورصدرمملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس تین اپریل کولاڑکانہ میں طلب کرلیاہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس تین اپریل شام سات بجے نوڈیرو ہاوٴس لاڑکانہ میں طلب کیاگیاہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔

مزید خبریں :