پاکستان
29 مارچ ، 2012

پاور پلانٹ چل پڑے، بجلی کا شارٹ فال 3500میگاواٹ پر آگیا

پاور پلانٹ چل پڑے، بجلی کا شارٹ فال 3500میگاواٹ پر آگیا

لاہور … پیپکو حکام کا دعویٰ ہے کہ تیل و گیس کے پاور پلانٹس چلنے سے شارٹ فال 3500 میگاواٹ پر آگیا ہے اور صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ پیپکو حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ 3 روز پہلے شارٹ فال 5500 میگاواٹ تھا جس سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا اور عوام پریشان ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کی مداخلت سے پیپکو کو 20 ارب روپے کے علاوہ گیس اور تیل بھی مل گیا ہے اس طرح 2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی ہے۔ پیپکو کے مطابق جبری لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے ایک 2 روز میں شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا اور لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے تک لائی جائے گی۔ اس وقت بجلی کی پیداوار ساڑھے 10 ہزار جبکہ طلب تقریباً 14 ہزار میگاواٹ ہے۔

مزید خبریں :