پاکستان
28 دسمبر ، 2013

امریکا سے دوٹوک بات کریں کہ دوران مذاکرات ڈرون حملے نہ کرے ،سمیع الحق

 امریکا سے دوٹوک بات کریں کہ دوران مذاکرات ڈرون حملے نہ کرے ،سمیع الحق

لاہور…دفاعِ پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کاکہناہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ پاکستانی طالبان کا ہے،کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی ، مذاکرات ہی واحدآپشن ہیں ،لیکن اس سے پہلے طالبان کو تحفظ دیا جائے کہ امریکا ڈرون حملہ نہیں کرے گا،طالبان آئین پاکستان کو مانتے ہیں۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کاکہناتھاکہ طالبان کا مطالبہ آئین پر عمل درآمد کا ہے،،آئین اسلامی نظام کے نفاذ کی ضمانت دیتا ہے،لیکن60سال سے تمام حکومتیں آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد تمام حکومتیں غیرملکی تسلط میں چلی گئیں، توقع تھی کہ جمہوری دور آئے گاتو بہتری آئے گی،لیکن آصف زرداری اورنواز شریف بھی اسی ایجنڈے پرعمل پیراہیں،مولانا سمیع الحق کا کہناتھاکہ غیر اعلانیہ آپریشن کی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی، جس پرپولیس قابو نہیں پاسکے گی،ان کاکہناتھاکہ یہ آئین کا حصہ ہے کہ ملک کا صدر اور وزیراعظم مسلمان ہو گا،لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم غیرمسلم کودیکھنا چاہتے ہیں،یہ آئین سے انحراف ہے۔

مزید خبریں :