29 مارچ ، 2012
پاکستان سے تعلقات کیلئے پارلیمانی بحث کے ختم ہونے کا انتظار ہے،امریکا
واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے جاری پاکستانی پارلیمانی بحث کے ختم ہونے کا انتظار ہے ، اس کے بعد ہی نتائج کو مدنظر رکھ کوئی قدم اٹھایا جائے گا ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے روزانہ کی ہونیوالی بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی حکام سے ہونیوالی ملاقاتوں کے حوالے سے یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں بات چیت دوبارہ شروع ہوگئی ہے اور اک امریکہ تعلقات میں آنے والا تعطل ختم ہوگیا ہے ۔ اس کے جواب میں وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں پاکستانی پارلیمنٹ میں جاری بحث کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی پیش رفت ممکن ہوسکے گی ۔