کھیل
29 مارچ ، 2012

"کرکٹ ورلڈ کپ 2011 :فائنل کے 405 ٹکٹ فروخت سے رہ گئے تھے"

ممبئی ... کرکٹ ورلڈ کپ کو تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے چار سو پانچ ٹکٹ فروخت سے رہ گئے تھے ۔بھارتی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 2011ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میچ کے چار سو پانچ ٹکٹ فروخت نہیں ہوئے تھے۔ اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس میں 96 وہ ٹکٹ شامل ہیں جن کی قیمت صرف 1500 روپے تھی۔ فروخت نہ ہونے والے ٹکٹوں کی کل مالیت 73 لاکھ روپے بنتی ہے۔جبکہ اس میچ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں۔ ایم سی اے کے ترجمان کے مطابق ہوسکتا ہے یہ ٹکٹ سیکیورٹی کے خدشے کے باعث فروخت نہیں ہوئے ہوں یا کچھ ٹکٹ روک رکھ لیے گئے ہوں مگر انھیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

مزید خبریں :