29 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ابتک مجموعی طور پر 2033 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 401، ایسٹ میں 359،ویسٹ میں 314، ساوٴتھ میں 319، کورنگی میں 221 اورملیر میں 419 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ محمد نجیب کے مطابق کاغذات نامزدگی اج شام چار بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔