29 دسمبر ، 2013
کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مطالبات کے حق میں احتجاج اور مظاہرہ کرناہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، اسے کسی طور پر چھینا نہیں جاسکتا۔ حافظ نعیم الرحمان نے بلاول چورنگی پر تحریک انصاف کے مظاہرین پر پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کی بجائے مظاہرین پر ریاستی جبر کر کے سندھ حکومت نے غیر دانش مندی کا ثبوت دیا ،حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے اور غیر قانونی طور پر بلاک کی گئی سڑکوں کو عوام کے لئے کھولا جائے۔