پاکستان
29 دسمبر ، 2013

بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرائیں گے،عنایت اللہ

 بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرائیں گے،عنایت اللہ

دیر…وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرا رہے ہیں۔ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات عوام کو منتقل کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے کرپشن کا خاتمہ، میرٹ اور قانون کی بالادستی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے محکمہ بلدیات میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔ جبکہ یکم فروری سے صوبہ میں گرین کے پی کے مہم کا اغاز بھی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :