29 دسمبر ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی چینی بیچنے کیلئے قوم کو بھارت کا غلام بنانا چاہتے ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں قوم نے انہیں بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ دیاہے،اگر یہی بات الیکشن سے قبل سامنے آتی ، تو آج نوازشریف وزیراعظم نہ ہوتے۔ سید منورحسن نے کہا زرداری حکومت پانچ سال میں اتنی غیر مقبول اور بدنام نہیں ہوئی تھی ، جتنی موجودہ حکومت صرف سات ماہ میں ہو چکی ہے۔