پاکستان
29 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ:گھریلو ملازمہ کو 4اپریل تک ہر صورت بازیاب کرنے کا حکم

سپریم کورٹ:گھریلو ملازمہ کو 4اپریل تک ہر صورت بازیاب کرنے کا حکم

لاہور… سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے گھریلو ملازمہ کو بازیاب نہ کرنے پر پولیس کی سخت سرزنش کی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا ہے کہ چار ہفتوں میں پولیس کا ایک بھی کیس ایسا نہیں جس سے عدالت سکھ کا سانس لے سکے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گھریلو ملازمہ ثوبیہ کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے تنبیہ کی کہ اگر ثوبیہ بازیاب نہ ہوئی تو ایس پی سمیت تمام پولیس افسروں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ قوم کی ایک بچی لاپتہ ہے عدالتیں کیسے سکون سے بیٹھ سکتی ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ شادمان کے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی جواں سال ثوبیہ کو چار اپریل تک ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔

مزید خبریں :