پاکستان
29 مارچ ، 2012

صدر زرداری کا نام آپشنز میں دینا سازش نہیں تھی، حافظ اجمل

صدر زرداری کا نام آپشنز میں دینا سازش نہیں تھی، حافظ اجمل

لاہور… ڈیرہ غازیخان گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول شادن لْنڈ کے ماہر مضمون اردو حافظ اجمل نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے اردو کے پرچہ کی تیاری کے دوران متنازعہ سوال میں صدر زرداری کا نام شامل کرنے میں کوئی بد یانتی یا سیاسی سازش کا عنصر موجود نہیں ہے انہوں نے صرف طلباء کی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کے لئے یہ آپشن شامل کیا تھا دوسری جانب متنازع سوال سے متعلق چیئر مین تعلیمی بورڈ ڈی جی خان ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر مہر وہاب اختر کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گذشتہ روز لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے اردو پرچہ کے سوال نامہ میں صدر زرداری کا نام شامل کیا گیا تھا جس میں سوال تھا کہ بقول ڈاکٹر عبداللہ ہمارا کل نظام زندگی کس چیز پر قائم ہے۔ جس میں 4 آپشن دیئے گئے تھے 1دین 2دولت 3زرداری صاحب 4 د نیا پر۔

مزید خبریں :