29 مارچ ، 2012
لاہور… وفاقی شرعی عدالت کے دو جج صاحبان نے آج ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت آغا رفیق نے جسٹس شیخ احمد فاروق اور جسٹس جہانگیر ارشد سے حلف لیا۔ تقریب میں چیف جسٹس اردن محمد الحامد، اردن کے جج صاحبان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ عظمت سعید، ہائی کورٹ کے جج صاحبان، وکلا اور حلف اٹھانے والے ججوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔